عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 14اکتوبر تک ملتوی

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی جیل سماعت آج منسوخ کرکے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں کی گئی۔ توشہ خانہ ٹو کیس آج استغاثہ کے دلائل کے لئے مقرر تھا۔

کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے کی، توشہ خانہ ٹو کیس میں شہادت مکمل ہو چکی ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Similar Posts