اسکاٹ لینڈ کی خاتون نے ترک ڈراما دیکھ کر اسلام قبول کرلیا

ترک ڈرامے ’’کورولوش عثمان‘‘ سے متاثر ہوکر اسکاٹ لینڈ کی خاتون دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔

شوبز دنیا میں ترک ڈراما سیریز کا جادو اب صرف تفریح تک محدود نہیں رہا بلکہ دلوں کو بدلنے کا سبب بھی بن رہا ہے۔

سلطنتِ عثمانیہ پر مبنی معروف سیریز ’ارطغرل غازی‘ اور اس کے سیکوئل ’کورولوش عثمان‘ نے بے شمار دلوں کو متاثر کیا۔

جس کے بعد انھوں نے اسلامی کتب کا مطالعہ شروع کیا اور قرآن پڑھنے کے دوران ان کے بے قرار دل نے لذت اسلام پائی۔

اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون جولیٹا لورینا مارٹینز نے اعتراف کیا کہ وبا کے دوران ترک سیریز دیکھنا شروع کیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ارطغرل اور عثمان نے مجھے ترک تاریخ اور اسلامی کرداروں کے قریب کر دیا جس کے بعد میں نے تحقیق شروع کی۔

اسکاٹش خاتون نے مزید بتایا کہ میں نے قرآن پڑھنا شروع کیا اور دو سال تک مسلسل مطالعے اور غور وفکر کے بعد مجھے حقیقت کا ادراک ہوگیا۔

جس کے بعد اسکاٹش خاتون کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام میں داخل ہوگئیں۔

ترک پروڈکشن کمپنی نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے والی جولیٹا نے نہ صرف ترک ثقافت میں دلچسپی لی بلکہ اسلام کی تعلیمات کو سمجھنے کے لیے باقاعدہ تحقیق کی اور روحانی اطمینان پانے کے بعد اسلام قبول کیا۔

Similar Posts