ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید انسپکٹر شہزاد نواز کی نمازجنازہ پولیس لائنز شیخوپورہ میں ادا کر دی گئی، جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، ڈی پی او بلال ظفر شیخ، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ اراکین صوبائی و قومی اسمبلی، وکلا برادری، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نماز جنازے میں شرکت کی۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید انسپکٹر شہزاد نواز کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی جبکہ آئی جی پنجاب نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے، روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کی۔
آئی جی پنجاب نے شہید انسپکٹر شہزاد نواز کے والد اور بھائی سے ملاقات کی اور شہید کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شہید انسپکٹر کو انکے آبائی گاؤں اوگند میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔