تفصیلات کے م مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کویت میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں پر پیدا شدہ صورتحال کے باعث یہ مقابلہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں، انجری کا شکار ہونے والے ایک پاکستانی فٹبالر بھی مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی انتظامیہ سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کررہی ہے۔
United as one. Strong as ever. 💪
Pakistan takes the field tonight — 8 PM PKT
Let’s make our flag fly high! 🇵🇰 pic.twitter.com/fTkCZEWbT4
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) October 14, 2025
دوسری جانب باخبر ذرائع کے مطابق میچ کے براہ راست ٹیلی کاسٹ کرنے کا معاملہ ہنوز ہوا میں ہے، تاہم اس حوالے سے مثبت توقعات ہیں۔
قبل ازیں اسلام آباد میں منعقدہ ہوم میچ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان دلچسپ مقابلہ بغیر گول کے برابر رہا تھا اور دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کیا تھا۔
اس سے پہلے شام نے پاکستان کو دو اور میانمار نے ایک گول سے شکست دی تھی۔
شام اپنے تینوں گروپ میچز جیت کر نو پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، میانمار کے چھ، افغانستان اور پاکستان کا ایک ایک پوائنٹ ہے لیکن گول کے لحاظ سے پاکستان افغانستان کے بعد چوتھی اور آخری پوزیشن پر براجمان ہے۔
پاکستان اپنے اوے میچز میں افغانستان، شام اور میانمار سے مقابلہ کرے گا۔
قوی امکان ہے کہ شام سعودی عرب میں ہونے والے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی خصوصی کاوشوں اور حکومت پاکستان خاص طور پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ذاتی دلچسپی کے سبب ویزے جاری ہونے کے بعد افغان فٹبال ٹیم آخری لمحات میں اسلام آباد پہنچی تھی۔