شہر کے مصروف علاقے میں المعروف نیا پل (خواجہ غریب نواز پل) پر ایک تیز رفتار اور بے قابو منی بس نے 10 سالہ بچے ایان ڈومکی کو کچل دیا، جو کئی گھنٹے سول اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا ایان ڈومکی پنہور گوٹھ کا رہائشی اور پانچویں جماعت کا طالب علم تھا۔
عینی شاہدین اور بچے کے والد راشد ڈومکی کے مطابق ایان گھر کا سامان لینے نکلا تھا کہ اچانک ایک منی بس نے پہلے ٹکر ماری اور پھر پچھلا ٹائر اس کے جسم پر چڑھ گیا۔
واقعے کے بعد منی بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے بس کو تحویل میں لے لیا ہے۔
والد راشد ڈومکی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرائیور کو فوری گرفتار کر کے اسے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔