پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی، افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے حملے ناکام، 20 افغان طالبان ہلاک

پاک فوج نے چمن کے علاقے اسپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کی جانب سے  3 مقامات پر  علی الصبح  حملہ  کیا، پاک فوج  کی مؤثر جوابی کارروائی نے  ان افغان طالبان  کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اورفتنۃ الخوارج کے دہشتگرد  دیہات اور معصوم لوگوں  کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، موصولہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

افغان فورسز کی چمن میں سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ،  پاکستان کا مؤثر جواب

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اڑا دیا، گیٹ کو تباہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ افغان طالبان تجارت اور مقامی آمددورفت کے حامی نہیں ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان  کے گزشتہ رات  کرم سیکٹر  پر حملے کی کوشش کو بھی ناکام بنایا تھا،  کرم سیکٹر پر جوابی حملے کے دوران افغان طالبان کی 8  پوسٹیں اور 6 ٹینک بمعہ عملہ تباہ کی گئیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج نے کرم سیکٹر میں متعدد دہشتگردوں کو بھی ہلاک اور امریکی ساخت اسلحہ بھی قبضے میں لیا، پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد  کرم سیکٹر میں اس وقت خاموشی ہے، اسپن بولدک میں مزید افغان طالبان اور فیتہ الخوارج کے اکھٹے ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

Similar Posts