غزہ کی صورتحال کا ذمہ دار حماس ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

0 minutes, 0 seconds Read

امریکا کی جانب سے غزہ کی صورتحال کا ذمہ دار حماس کو قرار دے دیا گیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ تمام فیصلے امریکی عوام کی امنگوں کے مطابق کر رہی ہے۔ ہم محفوظ ہیں احترام کے ساتھ اپنی اقتدار کو نافذ کرتے ہیں۔

ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ ایران کے پاسداران انقلاب گارڈ کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام روکنا ہوگا۔ امریکا آنے والے افراد کو امریکی قوانین کی پابندی کرنی ہوگی۔

ٹرمپ تیسری بار بھی اقتدار کے مزے لوٹنے کے خواب دیکھنے لگے، آئین میں ترمیم کا عندیہ

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دور میں جب امریکا معاشی لحاظ سے مضبوط ہو جائے گا تو دنیا بہتر ہوجائے گی۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس سے سوال کیا گیا کہ ٹرمپ امریکا کو پھر سے عظیم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر مقبوضہ کشمیر اور افغانستان میں بھی لوگ ان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

ڈیل کرو ورنہ شدید بمباری کیلئے تیار ہوجاؤ، ٹرمپ کی جوہری معاہدے پر ایران کو پھر دھمکی

اس سوال کے جواب میں ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ لوگ ٹرمپ پر اعتبار کرتے ہیں اسی لیے انہیں دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔

Similar Posts