لاہور ٹیسٹ میں فتح پر چئیرمین پی سی بی کی پاکستان ٹیم کو مبارکباد

0 minutes, 13 seconds Read
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین محسن نقوی نے لاہور ٹیسٹ میں فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی پر کپتان، کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید ہے کہ پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔

Heartiest congratulations to Pakistan Test Team on a remarkable victory against the World Test Champions, South Africa. 🇵🇰👏

This win reflects true teamwork and excellence across all departments. Kudos to the captain, players, coaching staff and management for their outstanding…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) October 15, 2025

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمنپئن شپ 2025-27 کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

Similar Posts