امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو اپریل کو ٹیرف پلان کا اعلان کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کی جانب سے پریس بریفنگ میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ روز گارڈن پریس کانفرنس میں ٹیرف پلان کا اعلان کریں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق پریس کانفرنس میں امریکی کابینہ کے ارکان شریک ہوں گے۔ بدھ امریکا میں آزادی کا دن ہوگا۔
ٹیرف پلان ملک کو نقصان پہنچانے والے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کو ختم کردے گا۔۔ امریکی صدر متبادل ٹیرف کا اعلان کر سکتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ ٹیرف سے متعلق ملے جلے اشاروں نے غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ ماہ کے دوران امریکی سٹاک مارکیٹ میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔
ٹرمپ اپنی تجارتی پالیسی میں تبدیلی کے حصے کے طور پر تقریباً تمام ممالک پر محصولات عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہے۔ اس نقطہ نظر کا مقصد تجارتی عدم توازن اور غیر منصفانہ طریقوں کو دور کرنا ہے۔