بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ

0 minutes, 0 seconds Read

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بارکھان میں 11 بج کر 53 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی تقریبا 10 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

زلزلے کا مرکز بارکھان سے 177.6 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا، زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ عید کے روز پہلے کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے تھے۔

زلزلے کے جھٹکے شام 4 بج کر 11منٹ پر محسوس کیےگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زلزلےکی شدت4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 75 کلومیٹر دور تھا۔

Similar Posts