کراچی : تیز رفتار گاڑیوں نے بچے سمیت 3 افراد کو کچل ڈالا

0 minutes, 0 seconds Read

** کراچی میں ہیوی ٹریفک کو لگام نہ ڈالا جا سکا کورنگی میں ٹرالر کی زد میں آکر حساس ادارے کا اہلکار جان کی بازی ہار گیا جبکہ سپر ہائی وے پر بس کی ٹکر سے تین سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 257 ہوگئی۔**

کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب ٹرالر نے ایک اور شہری کی جان لے لی حادثے میں موٹرسائیکل سوار شہری کچل کر جاں بحق ہوا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق جان بحق ہونے والے شہری عدنان کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیامتوفی شہری عدنان حساس ادارے کا اہلکار تھا جبکہ نجی کمپنی میں بھی ملازمت کرتا تھا شہریوں نے ٹرالر ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

دریں اثنا سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ٹریفک حادثہ تین سالہ فرحان نامی راہگیر بچہ بس کے نیچیے آنے سے جاں بحق ہوگیا بچہ اپنی ماں کے ساتھ بس کا انتظار کر رہا تھا کہ تیز رفتار بس اے 25 نے ٹکر ماری موقع پر موجود بس کنڈیکٹر کو پکڑ لیا جبکہ موقع سے ڈرائیور فرار ہوگیا۔

عیسی نگری لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جان سے گیا جس کی شناخت نہ ہوسکی سرجانی ٹاون سیکٹرسیون اے مقصودیہ مدرسے کے قریب ٹرک کی ٹکر سے 14 سالہ سعد زخمی ہوا۔

کراچی میں گزشتہ 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 79 ہوگئی ہے ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 257 ہوگئی ہے۔

ریکارڈ کے مطابق ٹریلر کی ٹکر سے رواں سال 30 شہری جاں بحق ہوئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق رواں سال ڈمپرز نے 18 افراد کو موت کی نیند سلا دیا یسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکرز نے 17 افراد کی زندگی کا چراغ گل کر دیا اور بسوں کی ٹکر سے 9 افراد جاں بحق ہوئے۔

Similar Posts