کراچی: فائرنگ کے واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جس میں دو افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

تفصیلات کے مطابق کار ساز کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 38 سالہ محمد شہزاد ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ  قصبہ ایم پی آر کالونی بلاک 7 گلی نمبر 20 کے قریب فائرنگ 42 سالہ صادق اللہ نامی شخص کمر پر 2 گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ۔

دونوں زخمیوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اور عباسی شہید اسپتال پہنچایا جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

دریں اثنا اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ شاہ فیصل محلہ گلی نمبر 16 کے قریب گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 12 سالہ حسین ولد آصف زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے گھر کے اندر آنے والی گولی ران پر لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

Similar Posts