اکشے کمار کی زندگی کی اہم شخصیت انتقال کرگئیں

0 minutes, 11 seconds Read
بھارتی فلم انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ اور مشہور رقاصہ مدھومتی انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 87 سالہ اداکارہ مدھومتی، جن کا ہیلن جیسی اداکاراؤں سے موازنہ کیا جاتا تھا، نے اپنی دلکش اداکاری اور منفرد رقص کی وجہ سے سنیما میں ایک خاص مقام حاصل کیا تھا۔

1938 میں مہاراشٹر میں پیدا ہونے والی مدھومتی نے 1957 میں ایک غیر ریلیز ماراٹھی فلم سے کیریئر کا آغاز کیا اور بھرتنٹیام، کتھک، منیپوری اور کتھکلی جیسے کلاسیکل ڈانس کی تربیت حاصل کی تھی۔

وہ ’آنکھیں‘، ’ٹاور ہاؤس‘، ’شکاری‘، ’مجھے جینے دو‘، ’امر اکبر انتھونی‘ اور ’چھوٹی بہو‘ جیسی فلموں میں اپنی جاندار پرفارمنسز کے لیے مشہور تھیں۔ مدھومتی کی موت پر بالی ووڈ کے فنکاروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

My first and forever guru. Everything I know about dance, I learnt at your feet, Madhumati ji. Har ada, har expression mein aapki yaad hamesha saath rahegi. Om Shanti 🙏 pic.twitter.com/Vo288LSMRZ
— Akshay Kumar (@akshaykumar) October 15, 2025

اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے مدھومتی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پہلی اور ہمیشہ کی گرو جی۔ ڈانس کی ہر بات آپ کے قدموں میں بیٹھ کر سیکھی، مدھومتی جی۔ میرے رقص کی ہر ادا اور تاثر میں آپ کی یاد رہے گی۔‘ وندو درا سنگھ نے بھی انہیں اپنا استاد قرار دیتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یاد رہے کہ مدھومتی نے ممبئی میں اپنی ڈانس اکیڈمی چلائی اور اکشے کمار، گوندا سمیت کئی ستاروں کو ڈانس کرنا سکھایا۔

 

Similar Posts