ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کابینہ کے لیے مشاورت مکمل کرلی ہے، جس میں پرانے اور نئے چہرے شامل کیے جا رہے ہیں اور ممکنہ کابینہ ارکان کی فہرست وزیراعلیٰ اپنے ساتھ بانی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کے لیے لے کر گئے ہیں۔
سابق صوبائی وزیر مینا خان کے مطابق صوبائی کابینہ بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد تشکیل دی جائے گی اور اگر عمران خان سے مشاورت نہ ہو سکی تو دو مراحل میں صوبائی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کے لیے روانہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میں کروڑوں عوام کی نمائندگی کرتا ہوں، کوشش ہوگی کہ بانی سے ملاقات ہو جائے۔
انہوں نے بتایا کہ صوبائی کابینہ کے حوالے سے جو فہرست جاری کی گئی ہے وہ جعلی ہے۔ بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد ہی کابینہ کو فائنل کریں گے۔