ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید اور حامد خان گروپ کے توفیق آصف کے درمیان مقابلہ ہوا اور ہارون الرشید کو واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔
غیر حتمی نتیجے کے مطابق خیبرپختونخوا کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر بھی عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار ہارون الرشید کو واضح برتری حاصل ہوئی اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق کوئٹہ پولنگ اسٹیشن میں 225 ووٹ ڈالے گئے جہاں ہارون الرشید نے 120 ووٹ لیے جبکہ توفیق آصف نے 101 ووٹ لے سکے۔
غیرحتمی نتیجے کے مطابق سکھر سے ہارون الرشید کے 55 اور توفیق آصف کے 15ووٹ رہے، بنوں میں ہارون الرشید کے 25 ووٹ جبکہ توفیق آصف کو 5 ووٹ ملے، سوات سے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید کو 27 اور حامد خان گروپ کے امیدوار توفیق آصف کے 23 ووٹ لے سکے۔
لاہور رجسٹری سے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے، حامد خان گروپ کے توفیق آصف نے 431 ووٹ حاصل کیے، لاہور رجسٹری سے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید کو 198 ووٹ کی برتری حاصل رہی۔
ملتان پولنگ اسٹیشن سے ہارون الرشید 135 ووٹ لیکر آگے رہے، توفیق آصف 115 ووٹ لے سکے، ڈیرہ اسماعیل خان میں ہارون رشید 23، توفیق آصف 17 ووٹ حاصل کرسکے، سوات میں ہارون الرشید 27 جبکہ توفیق آصف 23 ووٹ حاصل کرسکے۔
پشاور میں ہارون الرشید کو 186 اور توفیق آصف کو 181 ووٹ ملے، ایبٹ آباد سے ہارون الرشید 55، توفیق آصف نے 19 ووٹ حاصل کیے، حیدرآباد سے ہارون الرشید کو 64 اور توفیق آصف کو 33 ووٹ ملے۔
غیرحتمی نتیجے کے مطابق کراچی سے ہارون الرشید کے 196 جبکہ توفیق آصف کے 184 ووٹ ملے، ملتان میں ہارون الرشید 137، توفیق آصف 112 ووٹ ملے۔
اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ سے توفیق آصف نے 359 ووٹ لیے اور ہارون الرشید 341 ووٹ حاصل کرسکے۔