یوکرین جنگ کا خاتمہ قریب؟ ٹرمپ کی پیوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو میں بڑی ہیشرفت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ بالمشافہ ملاقات پر اتفاق ہوگیا جس سے یوکرین جنگ کے خاتمے کے امکانات روشن ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اب بات کا انکشاف صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انھوں نے بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ایک انتہائی نتیجہ خیز اور مثبت ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ ٹیلی فونک گفتگو میں بڑی زبردست پیشرفت ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دوبدو ملاقات پر اتفاق کرلیا جو جلد ہی ہنگری میں ہوگی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے مشیر بھی اگلے ہفتے ملاقات کریں گے جن کی قیادت امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کریں گے۔

خیال رہے کہ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی جمعے کو وائٹ ہاؤس پہنچ رہے ہیں اور اس سے قبل ٹرمپ کی پیوٹن سے گفتگو میں بڑی پیشرفت نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے امکانات روشن کردیئے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ بھہ کہا کہ “میں یوکرینی صدر زیلنسکی کو پیوٹن سے ہونے والی میری بات چیت کی تازہ معلومات بھی دوں گا۔”

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ آیا یوکرین کو ٹام ہاک میزائلز فراہم کیے جائیں یا نہیں، جن کی رینج 2,500 کلومیٹر تک ہے۔

Similar Posts