پاکستان کے ساتھ تعلقات نئے دورمیں داخل ہوچکے، ازبک سفیر

ازبکستان کے سفارتخانے اور اتحاد پبلیکیشنز کے زیر اہتمام کتاب “ازبکستان، تیسری نشاۃ ثانیہ، مستقبل کا تصور” کی شاندار تقریبِ رونمائی نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ، صدرِ مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی، وسطی ایشیائی ممالک کے سفیروں سمیت مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور پاکستان اور ازبکستان کے قومی ترانے بجا کر کیا گیا۔ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور مصنف کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ازبک صدر شوکت میر ضیایف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ”پاکستان اور ازبکستان کے مابین تاریخی تعلقات ہیں،ہمارے مشترکہ ثقافتی ورثے ہیں, سنٹرل ایشیا کے ممالک پاکستان کے گوادر سمیت دیگر بندرگاہوں کے ذریعے تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں۔

کتاب کے مصنف محمد عباس خان اور پبلشر طاہر فاروق نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان ایک مشترکہ تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے امین ہیں، اور دونوں ملکوں کی موجودہ قیادت تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا رہی ہے۔

ازبکستان کے سفیر کہا کہ تم تمام ممالک کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات پر یقین رکھتے ہیں، باہمی تعمیر و ترقی وقت کی ضرورت ہے۔

جماعتِ اسلامی کے ڈائریکٹر فارن افیئرز آصف لقمان قاضی نے بھی کتاب کی اشاعت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے کے تاریخی و فکری روابط مزید مضبوط ہوں گے۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

Similar Posts