کراچی، پولیس افسران کے تقرر و تبادلے، ڈی ایس پیز کی نئی تعیناتیاں

شہر قائد میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس افسران کے تبادلے و تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت تین ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کو مختلف اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈی ایس پی چوہدری غلام صفدر کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو)، کراچی رینج میں تعینات کیا گیا ہے۔

جبکہ ڈی ایس پی سید ذوالفقار حیدر جعفری کو ڈی ایس پی سیکیورٹی زون ون کراچی رینج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اسی طرح ڈی ایس پی اعجاز حسین کو ہائی کورٹ بلڈنگ کراچی کا سیکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

Similar Posts