بلوچستان بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، متعدد اہم افسران کے تبادلے

حکومتِ بلوچستان نے صوبائی بیوروکریسی میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ کرتے ہوئے متعدد اعلیٰ افسران کے عہدوں میں ردوبدل کر دیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق گریڈ 20 کے سینئر افسر مجیب الرحمٰن کو سیکریٹری صحت کے عہدے سے ہٹا کر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اسی طرح سیکریٹری آبپاشی صالح محمد ناصر کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے اور انہیں بھی ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیکریٹری ثقافت و سیاحت سہیل الرحمٰن بلعچ کو نیا سیکریٹری آبپاشی تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ تعیناتی کے منتظر افسر داؤد خان خلجی کو سیکریٹری صحت کے عہدے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Similar Posts