مردان اور صوابی سے افغان مہاجرین کے 5 کیمپ خالی کرا لیے گئے

مردان اور صوابی سے افغان مہاجرین کے 5 کیمپ خالی کرا لیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک افغان کشیدگی کے باعث افغان مہاجرین کے مردان میں  3 جب کہ صوابی میں 2 کیمپ خالی کر ائے گئے ہیں۔ مردان  سے خالی کرائے گئے کیمپوں میں جلالہ کیمپ، کاگان کیمپ اور باغیچہ کیمپ شامل ہیں۔

افغان کیمپوں میں مقیم 8990خاندان اور 52125 افراد افغانستان روانہ  کردیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے کمشنر مردان نے چیف سیکرٹری کو رپورٹ  بھی ارسال کردی ہے۔

افغان کمشنریٹ نے خالی کیمپ کے انتظامی امور کمشنر مردان کے حوالے  کردیے ہیں۔

Similar Posts