یہ وہ منظر ہے جس کے لیے مداح برسوں آس لگائے ہوتے ہیں اور شاز و نادر ہی ایسا ہوپاتا ہے جب تینوں خانز ایک ساتھ کسی اسٹیج پر نظر آئے ہوں اور جب ایسا ہو تو مداحوں کا دیوانہ پن دیکھنے لائق ہوتا ہے۔
ریاض کے ایک ایسے ہی اسٹیج پر جب مداحوں کے پُرزور اصرار پر عامر خان نے اپنی فلم کا مقبول گانا گنگنایا تو مداح خوشی سے جھوم اُٹھے۔
اسٹیج پر عامر خان کے عقب میں شاہ رخ اور سلمان خان نے بیک اپ بوائز کا کردار خوب نبھایا۔ دونوں نہ صرف تالیوں سے عامر کا ساتھ دے رہے تھے بلکہ ساتھی اداکار کو خوب داد سے بھی نواز رہے تھے۔
تینوں سپر اسٹارز نے اپنی فلموں، کرداروں اور ماضی کی یادوں کا تڑکا لگایا۔ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات سنائے اور حیران کر دینے والی شرارتوں سے پرداہ اُٹھا تو ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔
تینوں خانز نے سعودی عرب میں اس پذیرائی پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں سے وعدہ کیا کہ آئندہ بھی ایسے پروگراموں میں شرکت کے لیے آتے رہے ہیں۔