کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم اسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی اہلیہ سمیت گرفتار

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ مرکزی ملزم قیصر اقبال کو اسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی نیب نے گرفتارکرلیا۔

نیب ذرائع نے کہا کہ ملزم کے ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ملزم ابیٹ آباد میڈیکل کمپلیکس میں عرصہ دراز سے زیر علاج تھا۔

نیب زرائع نے کہا کہ ملزم نے اپنی اہلیہ اور کنٹریکٹر ممتاز کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے منتقل کیے، ملزم نے اپنی اہلیہ اور بھانجے کے نام پر کروڑوں روپے کے جائیدادیں بنائی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمان قیصر اقبال اور ان کی اہلیہ کو احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائےگا۔

Similar Posts