خیبرپختونخوا کی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ، اعلامیہ جلد جاری ہونے کا امکان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خیبرپختونخواہ کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور جلد ہی اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کابینہ کا اعلامیہ آئندہ چند گھنٹوں میں جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کابینہ میں 8 وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں اکثریت علی امین گنڈاپور کی ٹیم کے وزرا کی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے دور میں ناراض رہنے والے دو ارکان بھی کابینہ کی فہرست میں شامل ہیں اور ابتدائی طور پر کابینہ میں تمام نومنتخب ارکان کو شامل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نئی کابینہ کی حلف برداری اتوار(کل) یا پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

Similar Posts