امریکی ریاست ورجینیا کی عدالت نے خانیوال کے علاقے عبد الحکیم کے رہائشی پہلوان جو ایک ایرانی شہری کی کشتی پر ملازم ہے، کو یمنی حوثی باغیوں کو اسلحہ سپلائی کرنے کے جرم میں 40سال قید کی سزا سنا دی اورانکے وکیل کی رحم کی اپیل مسترد کردی۔
پہلوان کو11جنوری کو امریکی بحریہ نے بحرے عرب میں ایک خصوصی آپریشن کے دوران گرفتار کیا۔
آپریشن میں امریکی نیوی کے دو اہلکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے پاکستانی شہری پر الزام تھا کہ وہ ایرانی ساختہ مہلک ہتھیار جن میں بیلسٹک میزائل اینٹی کروز میزائل کے پرزے اور وارہیڈ شامل تھے یمنی حوثیوں کو سپلائی کرتا تھا۔