کوئٹہ؛ خاتون ایس پی ٹریفک کی کارکردگی کا اعتراف، سرٹیفکیٹ اور کیش ایوارڈ دیا گیا

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایس پی ٹریفک کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے خاتون افسر کو سرٹیفکیٹ اور کیش ایوارڈ سے نوازا۔

ایس پی ٹریفک شبانہ حبیب کی وزیراعلیٰ ہاؤس بلوچستان آمد پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے خاتون افسر شبانہ حبیب ترین کو ان کی کارکردگی سرٹیفکیٹ اور کیش ایوارڈ سے نوازا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت خواتین کو ہر شعبے میں مواقع فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے، خواتین افسران نے محنت لگن اور پختہ عزم سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان پولیس میں مقامی خواتین کی بڑی تعداد شامل ہو رہی ہے، جو خوش آئند ہے، انتظامی ڈھانچے میں خواتین افسران کی بڑھتی ہوئی تعداد امن و امان کے قیام میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ شبانہ حبیب نے پیشہ ورانہ مہارت اورمثالی خدمات کا مظاہرہ کیا، ہر طرح کے حالات میں آپ کو ڈیوٹی پرمتحرک دیکھتا ہوں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان اور ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی ملاقات

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔ سرفراز بگٹی نے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کوعید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ترقی کیلئے تمام پارلیمانی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Similar Posts