ائیر کوالٹی انڈیکس میں اضافے کے پیش نظر لاہور میں اتوار کو سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں، ماحولیاتی تحفظ کی فورس، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اینٹی اسموگ آپریشن میں مصروف ہے، اتوار کے دن ہوا کی رفتار ایک سے 9 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔
اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کی ایڈوائزری کے مطابق عوام ماسک استعمال کریں، چھوٹے بچوں اور بوڑھوں کو باہر نہ لے کر جائیں، دوپہر کے وقت درجہ حرارت میں اضافے اور ہلکی ہوا کے چلنے سے فضائی معیار میں معمولی بہتری آئے گی۔
دوپہر 12 سے شام 5 بجے کے درمیان ‘اے کیو آئی’ 150 ہو جائے گا، شام 6 سے رات 11 بجے کے دوران ‘اے کیو آئی’ 165 سے 200 کے درمیان رہے گا، آئیندہ چوبیس گھنٹے میں ‘اے کیو آئی’ 22 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے ، مجموعی طور پر، شہر میں دن بھر دھند رہنے کا امکان ہے۔
اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کی ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کی ایڈوائزری کے مطابق موٹر سائیکل اور گاڑی والے والے شہری اتوار کو گھر پر رہیں، شہری اہل خانہ سمیت غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جائیں، احتیاط سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
تعمیراتی مقامات، ہاؤسنگ سوسائٹیز کو تعمیراتی گردو غبار ڈھانپنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے، واسا، ایل ڈی اے اور لوکل گورنمنٹ کل رات سے سڑکوں کے چھڑکاؤ میں متحرک ہیں، ‘ای پی اے’ کے تصدیق شدہ تعمیراتی مقامات کو بھی فجر کی نماز کے بعد سے چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔
عوام کو کوڑا کرکٹ، کسانوں کو فصل کی باقیات اور پرالی نہ جلانے کی اپیل کی گئی ہے، کوڑا کرکٹ اور فصل کی باقیات جلانے پر سخت قانونی کارروائی ہو گی، صرف شہری ہی فضائی معیار کو بہتر بناسکتے ہیں اور اب کو حصہ ڈالنا ہو گا۔