دیر لوئر؛ سوزوکی پک اپ گہری کھائی میں گر گئی، 3افراد جاں بحق

دیر لوئر میں سوزوکی پک اَپ کے گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بلو رباط درہ میں سوزوکی پک اَپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری تھی۔

حادثہ میں 3 افراد جاں بحق جاں بحق ہوئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسر جانب، دیر لوئے کے علاقے مسیکنی میں اسکول وین بھی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 15 طلباء زخمی ہوگئے۔

زخمی طلباء کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Similar Posts