ترسیلات زر میں اضافے کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافے کے باعث ملکی جاری کھاتہ ستمبر میں فاضل رہا اور ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے سرپلس میں آ گیا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ستمبر میں 110 ملین ڈالر سرپلس رہا جبکہ اگست میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا۔