وزیراعلیٰ مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈلائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

موبائل پولیس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اور تجدید کروانے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

وزیراعلی مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی چابیاں متعلقہ افسران کے سپرد کیں۔

وزیراعلی مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کے سٹاف سے بات چیت کی اور ورکنگ کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے موبائل پولیس اسٹیشن سٹاف کو عوام کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔

موبائل پولیس اسٹیشن میں لرنر، ریگولر لائسنس، تجدید، انٹرنیشنل لائسنس اور وویمن لائسنسنگ کی سہولت میسر ہوگی۔موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ میں ایف آئی آر کی رجسٹریشن بھی کرائی جا سکے گی۔

موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ میں گرلز ایجوکیشن مراکز اور ورکنگ وویمن کو سروسز فراہم کرے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں33 موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ مختلف اضلاع میں سروسز فراہم کریں گے۔

وزیراعلی کی ہدایت پر 7پنک موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ بھی تیار کئے گئے ہیں جہاں خواتین کی سہولت کیلئے وویمن پولیس اسٹاف فرائض سرانجام دے گا۔

موبائل پولیس اسٹیشن کی آمد ورفت کیلئے باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے گا تاکہ عوام کو موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی آمدکی پیشگی اطلا ع ہو سکے۔

Similar Posts