کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کو روزانہ تین گھنٹے تک بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کو روزانہ تین گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے 20 روزکے لئے روزانہ 3 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹم کے مطابق رن وے 7 آر،25 ایل طیاروں کے نئے ٹیکسی وے کی تعمیرکے لئے 5 تا 24 نومبر بند رہے گا، رن وے کی بندش کا دورانیہ روزانہ دوپہر1 تا سہ پہر3 تک کے لئے ہو گا۔

رن وے بندش کے دوران وی وی آئی پی پروازوں یا ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں دستیاب ہوگا،نوٹم

Similar Posts