بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اسپتال میں داخل

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ چترانگدا سنگھ نے اپنے مداحوں کو پریشان کن خبرسناتے ہوئے اسپتال میں داخل ہونے کی اطلاع دی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ چترانگدا سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر جاری کی اور بتایا کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ہاتھ میں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔

چترانگدا سنگھ کی تصویر سامنے آتے ہیں مداحوں نے پریشانی کا اظہار کیا اور ان کے اچانک اسپتال میں داخلے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے میں جلد ہی پہلے کی طرح چلنے پھرنے لگوں گی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں واضح نہیں کیا کہ ان کے اسپتال میں ایڈمٹ ہونے کی وجہ کیا ہے۔

چترانگدا سنگھ کی فلم رواں برس جولائی میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں سنجے دت، اکشے کمار، ابھیشک بچن،  نرگس فخری سمیت دیگر بڑے اسٹار پر مشتمل تھی جبکہ سلمان خان کی آنے والی فلم بیٹل آف گالوان میں بھی نظر آئیں گی۔

Similar Posts