بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے سلمان خان کیخلاف متنازع بیانات دینے والے بالی ووڈ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے فلم دبنگ میں ارباز خان کے کئی مناظر حذف کروا دیے کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ٔاسکرین پر ارباز کا کردار نمایاں ہو۔
2010 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم دبنگ کے ہدایتکار نے مزید دعویٰ کیا کہ فلم کے سیٹ پر دونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان فلم کے فوکس میں صرف خود کو رکھنا چاہتے تھے۔
ہدایتکار نے یہ بھی الزام لگایا کہ سلمان خان نے فلم کے ایڈیٹر کو مبینہ طور پر اغوا کر کے دبنگ کے فائنل کٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔
یاد رہے کہ ابھینو کشیپ ماضی میں بھی سلمان خان اور ان کے خاندان پر کئی سنگین الزامات عائد کر چکے ہیں، تاہم خان خاندان کی جانب سے ان دعوؤں پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔