ضلع نوشکی کے علاقے غریب آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والے اہلکار معمول کی گشت پر تھے، شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت رزاق اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی۔
جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ نامعلوم مسلح افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔