وزیراعلیٰ کی وزارتی ٹیم سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں علی پور پہنچ گئی۔ سیلاب کے دوران جانی نقصان، مکان گرنے یا مویشی کی گمشدگی پر امدادی رقم کی ادائیگی ہوگی۔
علی پور میں سیلاب متاثرین کو 50ہزار روپے نقد اور اے ٹی ایم کارڈ دیے جائیں گے۔ سیلاب بحالی پروگرام کے تحت متاثرین اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے امدادی رقم حاصل کر سکتے ہیں۔
اعلیٰ سطح کی وزارتی ٹیم میں خواجہ سلمان رفیق، مریم اورنگزیب، رانا سکندر حیات، کاظم علی پیر زادہ اور صہیب بھرتھ بھی شامل ہیں۔
پنجاب بھر میں خصوصی سروے ٹیمیں گھر گھر پہنچیں اور 83 فیصد سروے مکمل کر لیا۔ فلڈ ریلیف سروے پنجاب بھر میں 28 اکتوبر کو مکمل کر لیا جائے گا۔
پنجاب بھر میں سیلاب بحالی پروگرام کے تحت امدادی رقوم کے لیے 93ہزار سے زائد اکاؤنٹس کھل گئے۔