غزہ کے علاقے دیر البلاح میں 54 شہدا کو ایک مقامی قبرستان میں اجتماعی قبر میں دفن کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہدا کی لاشیں معاہدے کے تحت اسرائیل کی طرف سے فلسطین کو واپس کی گئی تھیں۔
یہ لاشیں اُن 145 فلسطینی افراد میں شامل ہیں جنہیں اسرائیل نے ایک معاہدے کے تحت واپس کیا۔ واپسی کے بعد تشخیصی مراحل کے دوران یہ 54 لاشیں شناخت کے قابل نہ ہونے کی بنا پر اجتماعی قبر میں دفن کی گئیں۔
فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان لاشوں کے جسموں پر تشدد، اندھا فائرنگ اور قریبی فاصلے سے شیلنگ کے نشانات موجود تھے جنہیں “میدانی ایگزیکیوشن” کا ثبوت قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی پابندی کرتا ہے۔