ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ متنازع ٹوئٹ کیس: عدالت نے اسٹیٹ کونسل مقرر کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ایمان مزاری کیلئے اسٹیٹ کونسل مقرر کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔

ہادی علی چٹھہ کیجانب سے کفایت اللہ وزیر پہلے ہی اسٹیٹ کونسل مقرر ہیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کیجانب سے مراسلہ لکھا گیا۔

عدالت نے کیس کی اگلی سماعت میں گواہان پر جرح کرنے کا حکم دیا، آج سماعت میں 4  گواہان کیجانب سے بیانات ریکارڈ کروا دیئے گئے۔ 

عدالت نے کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Similar Posts