اپنے بیان میں چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی نے کہا کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور کمی کی ہے۔ اس سال جون میں پہلے جس ٹیرف کا اعلان ہوا تھا وہ ڈھائی سال کی مشاورت، تحقیق ، جانچ پڑتال اور آزاد ذرائع سے اعداد شمار کی تصدیق کے بعد جاری کیا گیا تھا۔
کے-الیکٹرک کے نظرثانی شدہ ملٹی ایئر ٹیرف کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی کا اہم بیان
نیپرا نے کے-الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور کمی کی ہے، مونس علوی
اس سال جون میں پہلے جس ٹیرف کا اعلان ہوا تھا وہ اڑھائی سال کی مشاورت، تحقیق ، جانچ پڑتال اور… pic.twitter.com/mKACJUWjgX
— Imran Rana, Spokesperson, K-Electric (@imranrana21) October 23, 2025
انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال غور کر کے جاری ہونے والے ملٹی ایئر ٹیرف کو محض چند ماہ میں یکسر بدل دیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک اس نظرثانی ٹیرف کی روشنی میں جائزہ لے رہی ہے کہ آپریشنز کو کیسے جاری رکھا جائے۔ کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف میں کٹوتی سے بجلی صارفین پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
مونس علوی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ صارفین کو متاثر نہ کیا جائے، مگر کسی حد تک اس کمی کیے گئے ٹیرف کے اثرات ان پر پڑیں گے۔ کے الیکٹرک انتظامیہ نے کٹوتی کے بعد جاری کیے گئے نظرثانی شدہ ٹیرف کے حوالے سے بورڈ کو آگاہ کیا ہے۔