جنوبی افریقا کے لیے بچھائے جال میں پاکستان ٹیم خود پھنس گئی، راولپنڈی ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دے دی۔ جس کے بعد ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آج چوتھے روز کے آغاز سے ہی قومی ٹیم کے بیٹرز ایک کے بعد ایک وکٹیں گنواتے رہے، اور پوری ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے بابراعظم 50،محمدرضوان 18 رنز بناسکے، سعودشکیل 11،امام الحق 9، عبداللہ شفیق 6رنزبناسکے۔ شان مسعود،نعمان علی،شاہین آفریدی صفرپرآؤٹ ہوئے۔ افریقی اسپنرسیمون ہارمر نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں مہمان ٹیم نے 68 رنز کا ہدف آسانی سے حاصل کرتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا اور 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی۔


AAJ News Whatsapp

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ اسپنرز کے لیے سازگار تھی جس کا جنوبی افریقی اسپن اٹیک نے خوب فائدہ اٹھایا اور میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پروٹیز اسپنرز نے مجموعی طور پر میچ میں 17 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم 404 رنز بناکر آوٹ ہو گئی تھی اور اسے میچ میں 71 رنز کی برتری بھی حاصل ہوگئی تھی۔

Similar Posts