پاکستان شاہینز کی انگلینڈ لائنز کیخلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان

0 minutes, 10 seconds Read
پاکستان شاہینز فروری 2026 میں انگلینڈ لائنز کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق سیریز ابو ظہبی میں 20 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی۔

سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ میچز شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ ایک روزہ میچز 27 فروری، یکم، 4، 6 اور 9 مارچ کو ہوں گے۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔

Schedule announced 🗓️

Pakistan Shaheens 🆚 England Lions set to take place in Abu Dhabi from 20 February to 9 March next year 🏏

Read more ➡️ https://t.co/XMHd20QXY7 pic.twitter.com/DVvjJp2xAt
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 23, 2025

 

Similar Posts