نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے، جس کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ بیٹنگ کے لیے آئے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے ہملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلا گیا، جس میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 208 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور یوں کیویز نے میچ 84 رنز سے اپنے نام کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کے لیے آئے تو وہ انجری کا شکار ہوگئے، نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ول اورورکے کا خطرناک باؤنسر حارث رؤف کے ہیلمٹ پر لگا، جس کے بعد حارث رؤف ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ٹی 20 کے بعد ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرلی
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں سست رفتاری پاکستان ٹیم کو مہنگی پڑگئی
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پلئینگ الیون سے باہر ہونے والے نسیم شاہ نے بیٹنگ میں ففٹی بناڈالی۔
کنکشن رولز کے تحت نسیم شاہ نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ بیٹنگ کی اور کیویز کے خلاف 51 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
دوسری جانب فہیم اشرف کیساتھ مل کر نسیم شاہ نے 9 ویں وکٹ کے لیے 64 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی تاہم ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔