ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے اداکارہ ثانیہ سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ صائمہ قریشی کی کمائی میں تو برکت ہے. نہ جانے انھیں اپنے پیسوں میں کیوں نہیں نظر آتی۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں تو پھر مردوں کے پیسے کہاں بچ جاتے ہیں؟ وہ بھی اسٹاک ایکسچینج میں لگا کر اڑا دیتے ہیں۔
ثانیہ سعید نے صائمہ قریشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک محنتی اور باوقار خاتون ہیں جن کا کاروبار بھی کامیاب ہے اور بچوں کی تربیت بھی بہترین ہے۔ یہی تو اصل برکت ہے۔
اداکارہ ثانیہ سعید نے مزید کہا کہ اگر کسی خاتون کو لگتا ہے کہ اس کی کمائی میں برکت نہیں، تو شاید مسئلہ پیسوں کا نہیں بلکہ ساتھ کا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بہت سی عورتیں ایسی ہیں جن کے شوہر ان کی کمائی کھا جاتے ہیں ان پر ظلم کرتے ہیں پھر وہ کیسے کہیں گئی کہ ان کے پیسوں میں برکت ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ صائمہ قریشی نے ایک سے زائد بار اپنے انٹرویوز میں کہا تھا کہ عورتوں کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی ہے۔
جس پر انھیں کئی سینیئر اداکاراؤں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر صائمہ قریشی نے وضاحت بھی کی تھی۔