اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں ترامیم سمیت 9نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج پرسنل بیگیج، ٹرانسفر آف ریذیڈینس اور گفٹ اسکیم کے تحت گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں ترامیم سمیت نو نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر ایک بجے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

اجلاس میں پری شپمنٹ انسپکشن رجیم کی اسٹریم لائننگ کے لیے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترامیم کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ  اجلاس میں سونے، طلائی زیورات، قیمتی پتھروں کی درآمد و برآمد کی اجازت دینے پر بھی غور ہوگا۔ سونے و جواہرات اور قیمتی پتھروں کی درآمد و برآمد کی معطلی کے ایس آر او کی واپسی پر بھی غور ہوگا۔

اجلاس میں مختلف وزارتوں و ڈویژنز کے لیے کروڑوں روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی جائے گی۔

Similar Posts