اسلام آباد: مذہبی جماعت کے گرفتار 87 کارکنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مذہبی جماعت کے گرفتار 87 کارکنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

عدالت نے ملزمان کی شناخت پریڈ کیلئے 14 دن کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا تھا، شناخت پریڈ کا عمل مکمل نہ ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ میں 3 نومبر تک توسیع کردی گئی۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، تفتیشی افسر نے عدالت میں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی درخواست دائر کی۔ 

مذہبی جماعت کے کارکنان پر 2021 میں پولیس اہلکاروں پر تشدد ودیگر الزمات ہیں، عدالت نے 8 اکتوبر کو شناخت پریڈ کیلئے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

ملزمان کو 14 دن کیلئے شناخت پریڈ پر جیل بھیجا گیا تھا، تھانہ ترنول کے 2021 میں دائر مقدمہ میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Similar Posts