کراچی میں ایمریٹس ائیرلائن کے چالیس سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد 

کراچی میں ایمریٹس ائیرلائن کے چالیس سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، ایمریٹس ائیرلائن کی اعلی قیادت اور قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایمریٹس ائیرلائن کے ائیر کرافٹس کی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ نائب صدر امارات محمد الہاشمی کا کہنا تھا کہ کراچی ایمریٹس ائیرلائن کی پہلی انٹرنیشنل ڈسٹینیشن تھی۔

محمد الہاشمی نے بتایا کہ پہلی پرواز 1985 میں کراچی پہنچی تھی۔ ایمریٹس ائرلائن پانچ شہروں سے آپریٹ کرتی ہے۔ پاکستان ایمیریٹس ائیرلائن کی اہم ترین مارکیٹ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں سے ثقافت اور شہریوں کے تبادلے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

Similar Posts