اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال: سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں ریکارڈ کمی

سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا مقدمات میں تاریخی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبہ شروع کیا، جس کے نتیجے میں 2015ء  میں زیرِ التوا مقدمات 25 ہزار 686 سے بڑھ کر 2024ء  میں 60 ہزار 446 تک پہنچ گئے تھے۔

اکتوبر 2024ء  میں عہدہ سنبھالنے والے چیف جسٹس نے مقدمات میں کمی کو اولین ترجیح قرار دیا، جس کے بعد جوڈیشل ریفارم ایکشن پلان کے تحت عدالتی نظام کی جدیدیت اور شفافیت پر توجہ دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ڈیجیٹل فائلنگ، آن لائن کیس ٹریکنگ اور الیکٹرانک تصدیق شدہ نقول کا آغاز کیا گیا۔ رجسٹریوں اور بینچوں کے درمیان رابطہ اور ہم آہنگی میں بہتری لائی گئی اور اس طرح سے ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے فیصلوں میں شفافیت اور رفتار میں اضافہ ہوا۔

سپریم کورٹ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ  ایک دہائی کے بعد پہلی بار زیرِ التوا مقدمات کی تعداد میں ریکارد کمی آئی ہے۔ 2024ء  کے آغاز میں 60,446 مقدمات، اکتوبر 2025ء  تک کم ہو کر 56,169 رہ گئے ہیں۔

Similar Posts