پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت سمیت ہر طرح کی آمد و رفت معطل کر دی گئی، صرف غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیاں سمیت ہر طرح کی آمد و رفت بدستور مکمل طور معطل ہے۔
صرف غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان تجارت سمیت ہر طرح کی آمد و رفت کی بحالی سے متعلق فی الحال کوئی تاریخ نہیں دی گئی۔