پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کریں گے، نواز شریف

0 minutes, 0 seconds Read

وزیرِاعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی، پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال اور اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی جاتی امراءمیں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات میں دونوں رہنماوں کی اہم سیاسی و قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، وزیراعظم

وزیراعظم کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع

وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی اور بلوچستان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور اہم امور پر مشاورت کی۔

وزیراعظم نے ملاقات میں بلوچستان کے وزیر اعلی سے ہونیوالی تفصیلی گفتگو پر بھی بریفنگ دی۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم کو ہدایت دی کہ بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کیا جائے، پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان کے بھائیوں کی ہر طرح کی مدد اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرہں۔

Similar Posts