کراچی میں کاریں چرانے والے سب انسپکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔ سب انسپکٹر سے چھینی گئی کار برآمد کر لی گئی۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں کار لفٹر کو گرفتار کرلیا گیا، کار لفٹر ملیر کینٹ تھانے کا سب انسپکٹر نکلا۔ ایس ایس پی اے وی ایل سی بشیر احمد کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عامر سولنگی عرف عرس سولنگی ملیر کینٹ تھانے میں سب انسپکٹر تعینات تھا۔
کراچی: ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کمسن بیٹے کے سامنے قتل کردیا گیا
اے وی ایل سی کے مطابق نے بتایا کہ گرفتار سب انسپکٹر کا بیٹا دانش سولنگی گینگ کا سرغنہ ہے، گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والی کار صبح سویرے چھینی گئی تھی۔ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ کار سوار فیملی کو بیدردی سے گھسیٹا تھا۔
کراچی میں پولیس نے غیرملکی جھنڈا لہرانے پر 5 افراد کو حراست میں لے لیا
کراچی سے گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے والے ملزمان کیسے فرار ہوتے ہیں؟
ایس ایس پی بشیر احمد کے مطابق کار لفٹر گینگ 10 سے زائد ملزمان پر مشتمل ہے۔ گینگ سرغنہ کا 3 روز قبل بلدیہ میں اے وی ایل سی سے مقابلہ بھی ہوا تھا۔ جس میں گینگ سرغنہ دانش سولنگی اپنے 2 ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا تھا۔ مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں بھی گرفتار ہوئے تھے۔