پاکستان سپر لیگ 10 کا ترانہ ”ایکس دیکھو“ ریلیز کر دیا گیا

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ ”ایکس دیکھو“جاری کر دیا گیا۔ ترانے میں علی ظفر، ابرار الحق، نتاشہ اور طلحہ نے آواز کا جادو جگایا ہے۔ ایونٹ گیارہ اپریل سے اٹھارہ مئی تک سجے گا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کے ترانے میں معروف گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا ہے جن میں ابرار الحق، علی ظفر، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم شامل ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 10 کے آفیشل اینتھم کا شاندار ٹیزر ریلیز

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا آغاز رواں ماہ 11 اپریل سے ہو رہا ہے۔ جبکہ ملک کا سب سے بڑا کرکٹ میلہ آئندہ ماہ 18مئی تک جاری رہے گا۔

پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ: کون سی ٹیم نے کس کھلاڑی کو خریدا؟

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایچ بی ایل پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ اس سال کے ترانے کا وژن پی ایس ایل کے دس سال مکمل ہونے کے سنگ میل کا جشن منانا ہے، اس ترانے کا نام ”ایکس دیکھو“ رکھا گیا ہے جو گزشتہ دہائی میں پی ایس ایل کی کامیابیوں پر فخر کی نمائندگی کرتا ہے۔

Similar Posts