وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مبینہ طور پر خفیہ این آر او مانگنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، “ڈٹ کے رو رہا ہے کپتان۔ “ انہوں نے مزید طنز کرتے ہوئے لکھا، ”وہ مان نہیں رہا لیکن سوال ہے کون؟“
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
عظمیٰ بخاری نے اپنے پیغام میں مشہور پنجابی شعر ”دے جا وے سخیا راہِ خدا“ کا حوالہ دیتے ہوئے بھی بانی پی ٹی آئی پر طنز کیا۔
عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا
اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے ردعمل میں ہنسی والے ایموجیز بھی شیئر کیں، جس سے ان کے طنزیہ انداز کی عکاسی ہوتی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قانونی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ خفیہ این آر او حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور اورمشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف سے جیل میں ملاقات کے بعد انہیں اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیا ہے۔